لاہور: رائے ونڈ کے علاقے میں پولیس اور حساس اداروں کی کارروائی ،اسلحہ برآمد ، مشکوک شخص گرفتار

ہفتہ 18 فروری 2017 17:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) رائے ونڈ کے علاقہ رحمت آباد میں پولیس اور حساس اداروں کے اہلکاروں پر مشتمل مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران ٹیم نے اسلحہ برآمد کرکے مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اس علاقے میں ہونے والے سرچ آپریشن میں تقریباً 100 گھروں کو چیک کیا گیا جبکہ 350 افراد کی شناخت کی تصدیق کی گئی۔ سرچ آپریشن میں جوائنٹ ٹیم نے درجنوں مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور ان کی شناخت کی تصدیق کا کام شروع کردیا ہے۔ سرچ آپریشن میں جوائنٹ ٹیم نے بائیو میٹرک سسٹم بھی استعمال کیا۔ (اے ملک)

متعلقہ عنوان :