فلپائن،ماورائے قانون ہلاکتوں کے خلاف کیتھولک مسیحی عقیدے کے ہزاروں حامیوںکا بڑا مظاہرہ

ہفتہ 18 فروری 2017 17:41

منیلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 فروری2017ء) فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں کیتھولک مسیحی عقیدے کے ہزاروں حامیوں نے ملک میں ماورائے قانون ہلاکتوں کے خلاف بڑا مظاہرہ کیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں کیتھولک مسیحی عقیدے کے ہزاروں حامیوں نے ملک میں ماورائے قانون ہلاکتوں کے خلافبڑے مظاہرے میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

منتظمین کے مطابق اِس احتجاجی ریلی میں 50ہزار سے زائد لوگ شریک ہوئے۔ اس مظاہرے کو واک فار لائف کا نام دیا گیا تھا۔ فلپائن کے کیتھولک چرچ نے اس احتجاج کو دعائیہ ریلی قرار دیا ہے۔ مظاہرین مارچ کرتے ہوئے منیلا شہر کے مشہور ریزال پارک میں داخل ہوئے اور وہاں تقاریر بھی کی گئیں۔ مظاہرین ملکی صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے کی منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن کیخلاف بھی نعرے بازی کرتے رہے۔ اس آپریشن میں اب تک 7600 سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :