سری لنکا میں 9 سال قبل صحافی کے اغوا کے سلسلے میںفوجی افسر سمیت 3اہلکار گرفتار

ہفتہ 18 فروری 2017 17:41

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 فروری2017ء) سری لنکا میں پولیس نے 9 سال قبل صحافی کے اغوا کے سلسلے میں فوجی افسر سمیت 3اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا کی پولیس نے 9 سال قبل ایک صحافی کیتھ نویار پر تشدد اور اس کے اغوا کے سلسلے میں ایک فوجی افسر سمیت 2 دیگر فوجیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

تینوں کو عنقریب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

سری لنکا کے سابق صدر مہندرا راجاپاکسے کے دور میں متعدد صحافیوں کو قتل کر دیا گیا تھا اور کئی دیگر ملک چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے۔ نویار کے کیس کو ذرائع ابلاغ کی کافی توجہ موصول ہوئی تھی کیونکہ وہ انگریزی زبان کے اخبار دا نیشن کے ایسوسی ایٹ ایڈیٹر تھے، جو تامل باغیوں کے خلاف جنگ اور ملکی سلامتی کی صورتحال پر تنقید کے لیے مشہور تھا۔

متعلقہ عنوان :