مستونگ اور ہرنائی میں ٹریفک حادثات میں ایک شخص ہلاک اور 2زخمی ہوگئے

ہفتہ 18 فروری 2017 17:38

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) مستونگ اور ہرنائی میں ٹریفک حادثات میں ایک شخص ہلاک اور 2زخمی ہوگئے یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں تیز رفتار گاڑی الٹنے کے نتیجے میں ایک شخص محمد رفیق موقع پر ہلاک جبکہ ثناء اللہ شدید زخمی ہوگیا نعش اور زخمی کو کوئٹہ سول سنڈیمن ہسپتال منتقل کردیاگیااسی طرح ہرنائی میں ٹریکٹر کی ٹکر سے محمدکریم زخمی ہوگیا زخمی کو ہسپتال منتقل کردیاگیا نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :