راہول گاندھی کے وزیراعظم مودی پر تنقید کے تیر

مودی سرکار کے اچھے دن کب آئیں گے۔ہمیں دل والے دلہنیا لے جائیں گے کا شاہ رخ خان دکھایا گیا اور آگیا شعلے کا گبر سنگھ

ہفتہ 18 فروری 2017 17:37

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کے تیر برسادئے۔انہوں نے جلسے میں سوال پوچھ ڈالا کہ مودی سرکار کے اچھے دن کب آئیں گے۔ہمیں دل والے دلہنیا لے جائیں گے کا شاہ رخ خان دکھایا گیا اور آگیا شعلے کا گبر سنگھ۔

(جاری ہے)

بھارتی سیاست میں بھی بالی وڈ رنگ چھانے لگا۔

رائے بریلی میں ایک جلسے کے دوران اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کی لیکن فلمی اسٹائل میں۔انہوں نے سوال یوں کیا کہ وزیر اعظم نے اچھے دن کا نعرہ تو ایسے لگایا تھا جیسے فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گیکے شاہ رخ خان ہوں،ہمیں تو یہ بعد میں پتا چلا کہ وہ شعلے کے گبر سنگھ نکلے۔