پانامہ پیپرز کیس میں وزیراعظم کے وکیل نے شیخ رشید کی درخواست پر سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا

شیخ رشید نے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نااہل ہونے کا کوئی ثبوت نہیں دیا، محض الزامات عائد کئے، وزیراعظم عوام کے منتخب نمائندے ہیں ، محض الزامات کی بنا پر ان کو نا اہل قرار نہیں دیا جا سکتا،جواب میں موقف

ہفتہ 18 فروری 2017 17:27

پانامہ پیپرز کیس میں وزیراعظم کے وکیل نے شیخ رشید کی درخواست پر سپریم ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 فروری2017ء) پانامہ پیپرز کیس میںوزیراعظم محمد نواز شریف کے وکیل نے سپریم کورٹ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی درخواست پر جواب جمع کرا دیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کے وکیل نے سپریم کورٹ میں شیخ رشید کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت وزیراعظم نواز شریف کو نا اہل قرار دیئے جانے سے متعلق درخواست پر جواب جمع کرا دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے وکیل کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ شیخ رشید نے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نااہل ہونے کا کوئی ثبوت نہیں دیا محض الزامات عائد کئے، وزیراعظم عوام کے منتخب نمائندے ہیں اس لئے انہیں محض الزامات کی بنا پر نا اہل قرار نہیں دیا جا سکتا۔جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ مریم نواز وزیراعظم کے زیر کفالت نہیں ہیں اور نا ہی شیخ رشید نے ٹیکس چوری کا کوئی ثبوت فراہم کیا ہے۔…(خ م)