لعل شہبازقلندرکےمزارکوزائرین کیلئےکھول دیاگیا،رینجرزاورپولیس تعینات

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 18 فروری 2017 17:07

لعل شہبازقلندرکےمزارکوزائرین کیلئےکھول دیاگیا،رینجرزاورپولیس تعینات
جامشورو(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18فروری2017ء): سیہون شریف میں لعل شہبازقلندرکے مزارکوزائرین کیلئے کھول دیاگیاہے۔ میڈیااطلاعات کے مطابق لعل شہبازقلندر کے مزار پرسکیورٹی انتظامات سخت کردیے گئے ہیں۔مزارپررینجرزاور پولیس کی نفری تعینات کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

زائرین کومزار کے اندر تلاشی کے بعد جانے دیارہاہے۔  واضح رہے جمعرات کولعل شہباز قلندرکے مزارمیں خودکش دھماکے کے بعد مزار کوبند کردیاگیاتھا۔دھماکے میں 85افراد جاں بحق جبکہ 300تک افراد زخمی ہوگئے تھے۔ تاہم آج مزار کوسکیورٹی انتظامات بہتربناکرزائرین کیلئے کھول دیاگیاہے۔