Live Updates

عمران خان کو ملکی کی حالات کی سنگینی کا علم نہیں وہ صرف سیاست چمکا رہے ہیں ، حکومت قیام امن کے لئے دن رات کام کررہی ہے اور ہر معاملہ کو سیاسی رنگ دے رہے ہیں،عمران خان نے ہمیشہ ہر واقعہ پرسیاست کی

مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی کا بیان

ہفتہ 18 فروری 2017 16:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 فروری2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کہا ہے کہ عمران خان کو ملکی کی حالات کی سنگینی کا علم نہیں وہ صرف سیاست چمکا رہے ہیں ، حکومت قیام امن کے لئے دن رات کام کررہی ہے اور ہر معاملہ کو سیاسی رنگ دے رہے ہیں،عمران خان نے ہمیشہ ہر واقعہ پرسیاست کی،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کئی بار اپنے موقف سے منحرف ہوگئے لیکن اب انہیں بھاگنے نہیں دیں گے ، وزیراعظم نے تحقیقات کرانے کا اعلان کیا کیونکہ انہوں نے دنیا اور پاکستان کے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی‘پاناما پیپرز میں آف شور کمپنیوں کی بھی کسی خلاف ورزی کا ذکر نہیں ہے‘ پاناما پیپرز میں وزیر اعظم کا ذاتی طور پر کوئی حوالہ نہیں ہے، محمد نواز شریف کا موقف سچائی اور دیانت داری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سینے پر ہاتھ رکھ کر کہا تھا کہ پہلے ان کا احتساب ہو لیکن احتساب کا عملی آغاز ہوا تو وہ اپنے سابقہ مؤقف سے پھر گئے۔ عمران خان کی داڑھی میں تکنے ہیں بلکہ عمران کی داڑھی میں بال نہیں، تنکے ہیں اس لئے اب انہوں نے احتساب سے بھاگنا شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتساب کی چھلنی میں سے نوازشریف تین دفعہ گزر چکے ہیں اور محمد نواز شریف ہمیشہ کڑے احتساب سے سرخرو ہو کر نکلے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات