Live Updates

عمران خان نےحسین نوازکے2انٹریوزکےٹرانسکرپٹ سپریم کورٹ میں جمع کروادیے

حسین نوازکے19جنوری اور4اپریل2016ءکےانٹرویوزکے ٹرانسکرپٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے ہیں،وکیل نعیم بخاری نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ اضافی دستاویزی ثبوتوں کوریکارڈ کاحصہ بنایا جائے۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 18 فروری 2017 16:21

عمران خان نےحسین نوازکے2انٹریوزکےٹرانسکرپٹ سپریم کورٹ میں جمع کروادیے
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 فروری2017ء) : پاناماکیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے حسین نوازکے2 انٹریوزکے ٹرانسکرپٹ سپریم کورٹ میں جمع کروادیے ہیں،پی ٹی آئی کے وکیل نعیم بخاری نے متفرق درخواستوں کیساتھ انٹریوزکی اضافی دستاویزات جمع کروائی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی پاناماکیس میں مزیدقانونی کاروائی کے بعدعمران خان بھی متحرک ہوگئے ہیں۔

پاناماکیس میں تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری نے حسین نوازکے2 انٹریوزکے ٹرانسکرپٹ سپریم کورٹ میں جمع کروادیے ہیں۔وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نوازکے 19جنوری اور 4اپریل 2016ء کے انٹرویوزکے ٹرانسکرپٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائے ہیں۔وکیل نعیم بخاری نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ اضافی دستاویزی ثبوتوں کوریکارڈ کاحصہ بنایا جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات