بنوں،ضلعی اور پولیس انتظامیہ کی طرف سے ناچ گانے کی پروگرام پر پابندی کے خلاف خواجہ سرائوں کا احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 18 فروری 2017 16:42

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) ضلعی اور پولیس انتظامیہ کی طرف سے ناچ گانے کی پروگرامات پر پابندی کے خلاف خواجہ سراء نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے ہم بھی گھر بار رکھتے ہیں منہ سے نوالہ نہ چھینا جائے گذشتہ روز بنوں کے خواجہ سراء رائس عرف ثناء ،وہاب عرف صباکاظمی ،عمر خان نرگس ،قسمت اللہ رخسار ،عمر باز سونیا ،نگاہیں ،شعلہ و دیگر نے بنوںپریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی اور پولیس انتظامیہ کی جانب سے بنوں میں شادی بیاہ کے (ڈی جے ) ناچ گانے کے پروگرامات پر پابندی لگائی گئی ہے کہ ان پروگرام میں قتل و غارت اور فائرنگ کے واقعات پیش آتے ہیں اب پروگرامات پر پابندی کی وجہ سے ہمارا روزگار ختم ہو گیا ہے ہم بھی دیگر لوگوں کیطرح معاشرے کا حصہ ہے اور گھر بار رکھتے ہیں ناچ گانوں کے علاوہ ہمارا کوئی روزگار نہیں ہمارے پروگرامات پر پابندی ہمارے اور ہمارے بچوں کے منہ سے نوالہ چھیننے کے مترادف ہیں انہوں نے کہا کہ ڈی جے پروگرامات میں جو کوئی اسلحہ لاتا ہے یا امن کو خراب کرنے کی کوشش کرتا ہے تو وہ انہیں گرفتار کرے ہمیں کوئی اعتراض نہیں انہوں نے کہا کہ پولیس شادی بیاہ میں پروگرامات کرنے والوں کے ساتھ معاہدہ کرے کہ جو بھی ایسے پروگرامات میں اسلحہ لانے والے افراد کی اطلاع پولیس اسٹیشن کو دیں اور گرفتار کروائے نہ کہ ہمارے پروگرامات پر پابندی لگا کر ہمارا روزگار ہم سے نہ چھینیں انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور ضلعی و پولیس حکام سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ڈی جے پروگرامات پر سے پابندی ختم کی جائے اور ہمارے منہ سے نوالہ نہ چھینا جائے تاکہ ہم اپنا روزگار جاری رکھ سکے۔

متعلقہ عنوان :