چاغی، صوبائی صدرپیپلز پارٹی علی مدد جتک کی دیگر ضلعی و صوبائی رہنماوں کے ہمراہ ہندو برادری سے ملاقات

پیپلز پارٹی کبھی بھی ہندو برادری کو اقلیت نہیں سمجھتی ، علی مدد جتک

ہفتہ 18 فروری 2017 16:38

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر علی مدد جتک سابق وفاقی وزیر سردار محمد عمر گورگیج و دیگر ضلعی و صوبائی رہنماوں کے ہمراہ ہندو برادری سے ملاقات کیئے ۔ہندو برادری نے علی مدد جتک کا پر جوش استقبال کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی صدر علی مدد جتک نے ہندو برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا پیپلز پارٹی کبھی بھی ہندو برادری کو اقلیت نہیں سمجھتا ہے کیو نکہ ہمارے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا یہ حکم ہے ملک بھر میںجہاں بھی کوئی مسیح برادری ہوں یا ہندو برادری انکے ساتھ ہر قسم کے تعاون کیا جائے ہم کبھی بھی آپ لوگوں کو اقلیت نہیں سمجھتے ہیں ہندو پنچائیت کے رہنماوں شیون داس اور برج لال نے صوبائی صدر علی مدد جتک اورسابق وفاقی وزیر سردار محمد عمر گورگیج و دیگر رہنماوں کا شکریہ ادا کیا برج لال نے خطاب کرتے ہوئے کہا دالبندین سمیت ضلع چاغی کے تمام قبائلی ،سیاسی ،سماجی اور مزہبی لوگوں نے ہندو برادری کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کیا ہے یہاں کے ایم پی اے سخی امان اللہ نوتیزئی نے اپنے بندے کو شہید کرکے ہمارے مغوی کو بازیاب کرایا گیاہم اس قربانی کو کھبی فراموش نہیں کرسکتے ہیں انکا کہنا تھا پاکستان پیپلز پارٹی اور سردار محمد عمر گورگیج نے ضلع چاغی کو نیشنل گرڈ کے ساتھ منسلک کیا جو ایک ناممکن کام تھا ممکن بنایا آج چاغی کا ہر گھر انکا مشکور ہیں دالبندین میں ہندو برادری مکمل تحفظ میں ہے اور یہاں کے تمام قبائل ہمیں اپنے بھائیوں کی طرح محبت دیتے ہیں اور دالبندین سے کوئی بھی ہندو نکل مکانی نہیں کریگی کیو نکہ یہاں پر انھیں کسی قسم کی شکایت اور مسائل درپیش نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :