گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی اور سیاسی حقوق فراہم کیے جائیں ‘گلگت بلتستان سی پیک کا گیٹ وے ہے یہاں کی پنجاب اور دیگر صوبوں کی طرح منسوبوں کا اعلان کیا جائے ‘استور شونٹر روڈ کو بھی سی پیک میں شامل کیا جائے

امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر و گلگت بلتستان و رکن قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی کی جماعت اسلامی جی بی کے سیکرٹری جنرل نظام الدین سے بات چیت

ہفتہ 18 فروری 2017 16:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 فروری2017ء) امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر و گلگت بلتستان و رکن قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی اور سیاسی حقوق فراہم کیے جائیں ،گلگت بلتستان سی پیک کا گیٹ وے ہے یہاں کی پنجاب اور دیگر صوبوں کی طرح منسوبوں کا اعلان کیا جائے استور شونٹر روڈ کو بھی سی پیک میں شامل کیا جائے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل نظام الدین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نظام الدین نے گلگت بلتستان کی سیاسی صورت حال سے آگاہ کیا اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے کہا کہ افغانستان میں قائم بھارتی کونسل خانے دہشت گردی کے اڈے ہیں جو پاکستان میں تخریب کاری کررہے ہیں ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں ہندوستان کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان میں تخریب کاری کررہا ہے اور کشمیر پر اپنی مرضی کا حل مسلط کرنا چاہتا ہے اس مرحلے پرپوری قوم اور سیاسی جماعتیں یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے عزائم کو ناکام بنائیں ،دیامر باشا ڈیم اور بونجی ڈیم پر فوراً کام شروع کیا جائے ،ان کی رائیلٹی گلگت بلتستان کے عوام کا حق انہیں فراہم کی جائے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پانی کے وافر ذخائر موجود ہیں حکومت فائدہ اٹھاتے ہیں ہائیڈرل پراجیکٹس شروع کرے ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ گلگت بلتستان کے طلبہ کو آزاد کشمیر کی یونیورسٹیوں میں قائم کوٹہ میں اضافہ کرنے کے لیے اسمبلی فورم پر بات کریں گے ۔