سیہون شریف دھماکے نے چار دوستوں کو ہمیشہ کے لیے جُدا کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 18 فروری 2017 15:22

سیہون شریف دھماکے نے چار دوستوں کو ہمیشہ کے لیے جُدا کر دیا
سیہون شریف (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 فروری 2017ء): سیہون شریف دھماکے میں جہاں لوگوں نے اپنے خاندان کے افراد کو کھویا وہیں اس دھماکے نے چار دوستوں کو میں بھی جُدائی ڈال دی ۔ سیہون شریف دھماکے سے قبل مسلم باغ کے چار دوست بھی درگاہ میں موجود تھے ۔ درگاہ میں ہوئے دھماکے نے دو دوستوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم باغ کے رہائشی چار دوست کراچی سے سیر و تفریح کے لیے نکلے اور راستے میں لعل شہباز قلندر پر حاضری کا پروگرام بنایا۔

راستے میں لی گئی تمام تر سیلفیاں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے ساتھ ساتھ لعل شہباز قلندر جانے کا اسٹیٹس بھی دیا۔ لیکن کسی کو کیا معلوم تھا کہ یہ ان کا آخری سفر بن جائے گا۔ چار میں سے دو دوست دھماکے کی نذر ہو گئے ۔ شہید ہونے والے ایک نوجوان وسیم خان مہتر زئی نے کچھ دن قبل ہی امن کا پیغام سوشل میڈیا پر شئیر کیا تھا ۔ دھماکے میں بچ جانے والے دو دوستوں نے اپنے شہید دوستوں کے بچھڑ جانے پر شدید غم کا اظہار کیا۔