موزمبیق میں سمندری طوفان ڈینیو سے 7 افراد ہلاک، 55 زخمی، ایک لاکھ سے زائد بے گھر

ہفتہ 18 فروری 2017 15:17

ما پوتو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2017ء) موزمبیق میں سمندری طوفان ڈینیو سے 7 افراد ہلاک اور 55 زخمی ہوگئے جبکہ ایک لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق جنوب مشرقی افریقی ملک میں ہنگامی حالات سے نمٹنے والے ادارے کے حکام نے بتایا کہ سمندری طوفان سے جنوب مشرقی ساحلی علاقے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ سمندری طوفان کے باعث 100 سے لے کر 200 ملی میٹر تک بارشیں ہوئی ہیں۔ حکام کے مطابق اب تک سمندری طوفان سے 7 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 55 زخمی ہیں جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے۔ حکام نے بتایا کہ سمندری طوفان کے باعث ایک لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔

متعلقہ عنوان :