Live Updates

حکومت قیام امن کیلئے کوشاں ہے‘ عمران خان کو ملکی حالات کا علم نہیں وہ صرف سیاست چمکا رہے ہیں، شوکت عزیز بھٹی

ہفتہ 18 فروری 2017 15:12

لاہور۔18 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کہا ہے کہ عمران خان کو ملکی حالات کی سنگینی کا علم نہیں وہ صرف سیاست چمکا رہے ہیں ، حکومت قیام امن کے لئے دن رات کام کررہی ہے ،عمران خان نے ہمیشہ ہر واقعہ پرسیاست کی،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کئی بار اپنے موقف سے منحرف ہوگئے لیکن اب انہیں بھاگنے نہیں دیں گے ، وزیراعظم نے تحقیقات کرانے کا اعلان کیا کیونکہ انہوں نے دنیا اور پاکستان کے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سینے پر ہاتھ رکھ کر کہا تھا کہ پہلے ان کا احتساب ہو لیکن احتساب کا عملی آغاز ہوا تو وہ اپنے سابقہ مؤقف سے پھر گئے۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف ہمیشہ کڑے احتساب سے سرخرو ہو کر نکلے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :