چاروں صوبوں میں دہشت گردی کا حملہ منصوبہ بندی کے تحت ہوا ،ْمیونخ سیکیورٹی کانفرنس میں بات کرونگا ،ْ وزیر دفاع

افغان صدر سیاسی تجربہ میں کمی کی وجہ سے عالمی فورم پرپاکستان کے خلاف بات کرتے ہیں ،ْخواجہ آصف کا انٹرویو

ہفتہ 18 فروری 2017 14:46

چاروں صوبوں میں دہشت گردی کا حملہ منصوبہ بندی کے تحت ہوا ،ْمیونخ سیکیورٹی ..
میونخ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2017ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ چاروں صوبوں میں دہشت گردی کا حملہ منصوبہ بندی کے تحت ہوا ،ْمیونخ سیکیورٹی کانفرنس میں پاکستان میں ہونے والے حملوں پر بات کریں گے، افغان صدر سیاسی تجربہ میں کمی کی وجہ سے عالمی فورم پرپاکستان کے خلاف بات کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاکہ ہمارے چاروں صوبے دہشت گردی کے حملوں کی لپیٹ میں آئے ہیں یہ ایک سوچا سمجھا منصوبہ ہے ،ْمیں اس پر روشنی ڈالوں گا کہ افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے اندر گزشتہ ایک ہفتہ سے دہشت گردی کے بار بار واقعات ہو رہے ہیں افغانستان اور پاکستان کو مل کر یہ معاملہ طے کرنا پڑے گا کہ ان کی سرزمین بھی نہ استعمال ہو۔

ہم نے گزشتہ اڑھائی سال کے دوران دہشت گردوں سے اپنی سرزمین صاف کی ہے اب وہ افغان سرزمین پر بیٹھ کر ہماری زمین پر حملے کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :