Live Updates

․تحریک آزادی کشمیر کیلئے دو لاکھ شہداء کی قربانیوں اور تاریخ ساز جدوجہد کرنے پر میں شہداء کے وارثوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے دنیا کے سب سے بڑے دہشتگردی اور پاکستان کے ازلی دشمن قاتل مودی اور اس کی 8لاکھ افواج کا جس جرات مندی اور بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا ‘ مودی حکومت کے حربے تحریک آزادی کشمیر کو کسی بھی صورت ختم نہیںکر سکتے اقوام عالم کی خاموشی نہ صرف مسلمانوں کیلئے بلکہ حقوق انسانی کے علمبرداروں کیلئے بھی لمحہ فکریہ ہے جو کشمیر کے نہتے عوام پر ظلم و ستم ہوتے ہوئے دیکھ کر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں

آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و تحریک انصاف کے سربراہ بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کی بات چیت

ہفتہ 18 فروری 2017 14:21

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 فروری2017ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و تحریک انصاف کے سربراہ بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر کیلئے دو لاکھ شہداء کی قربانیوں اور تاریخ ساز جدوجہد کرنے پر میں شہداء کے وارثوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے دنیا کے سب سے بڑے دہشت گردی اور پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کے قاتل وزیراعظم مودی اور اس کی 8لاکھ افواج کا جس جرات مندی اور بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا ، مودی حکومت کے حربے تحریک آزادی کشمیر کو کسی بھی صورت ختم نہیںکر سکتے اقوام عالم کی خاموشی نہ صرف مسلمانوں کیلئے بلکہ حقوق انسانی کے علمبرداروں کیلئے بھی لمحہ فکریہ ہے جو کشمیر کے نہتے عوام پر ظلم و ستم ہوتے ہوئے دیکھ کر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ‘لائن آف کنٹرول کے سرحدی علاقوں پر بھارتی افواج کی طرف سے بلا جواز اشتعال انگیزی خطے میں جنگی صورتحال پیدا کر سکتی ہے حکومت پاکستان کو اپنا سخت موقف بھارت کے آگے پیش کرنا چاہیے اور اس مسئلہ کو بین الاقوامی سطح پر بالخصوص اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اٹھانا چاہیے ۔

(جاری ہے)

بھارت کی طرف سے مسلسل جارحیت اور مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ پانچ ماہ سے جاری کرفیو کے باعث مقبوضہ وادی میں حالات انتہائی بھیانک ہو چکے ہیںعوام کو کھانے پینے کی اشیاء کی شدید قلت کا سامنا ہے جبکہ سرینگر سمیت دیگر اضلاع کے عوام کے کاروبار تباہ ورہے ہیں لیکن بھارتی افواج اور اس کے حکمران ہٹ دھرمی کی پالیسیوں پر گامزن ہیں ۔ بھارتی افواج لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری پر فائرنگ کر کے خطے کی کشیدگی میں اضافہ کر رہی ہے جو دونوں ممالک کے عوام کیلئے انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے بھارت کو یہ ذہین نشین رکھنا چاہیے کہ افواج پاکستان ہر طرح ممکنہ جارحیت روایتی اور غیر روایتی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہر وقت تیار ہے لیکن پاکستان کسی بھی صورت خطے میں امن کے توازن کو خراب نہیں کرنا چاہتا مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے دنیا کے تمام مہذب ممالک کو اپنا کردارادا کرنا چاہیے کہ مسئلہ کشمیر کسی ایک فریق کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ دو کروڑ لوگوں کے بنیادی حق کا مسئلہ ہے جس کا حل انتہائی ناگزیر ہے جب تک مسئلہ کشمیر اپنے منطقی انجام تک نہیں پہنچ جاتا اس وقت تک جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیںہوگا مسئلہ کشمیر کے فوری حل کیلئے اقوام متحدہ سمیت امریکہ ، برطانیہ اور یورپی ممالک کو چاہیے کہ وہ بھارت پر اپنا دبائو ڈالیں اور مقبوضہ کشمیر سے اٹھ لاکھ افواج کا انخلاء ممکن بنائیں اور یہ تب ہی ممکن ہو سکتا ہے جب مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے پاکستان حکومت اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرئے ۔

ان خیالا ت کااظہار انہوںنے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء ہمایوںزمان مرزا سے ملاقات کے دوران کیا۔ بیرسٹرسلطان محمودچوہدری نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل درآمد انتہائی ضروری ہے بھارت نے آج سے ستر سال قبل خود ہی اقوام متحدہ کا دروازہ کھٹکھٹایا اور اب خود ہی ان سے انحراف کر رہا ہے جس کی دوغلی پالیسی ہے بھارت شروع دن سے مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھا کر اپنا ان کو ان کے پیدائشی حق حق خودارادیت سے محروم رکھنے کی گھنائونی سازشیںکر رہا ہے لیکن مقبوضہ کشمیر کے عوام نے ہمیشہ بھارتی ہتھکنڈوں کو مسترد کر کے اپنے استصواب رائے کیلئے لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کیا ۔

انہوںنے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی جرات و بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں جو لاکھوں جانیں قربان کرنے کے باوجود بھی بھارت کے آگے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔ بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے کہا کہپاکستان کی موجودہ حکومت مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے اپنی پالیسیاں واضع نہیں کر سکی جس کی وجہ سے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر نقصان ہو رہا ہے بیرون ممالک میںمقیم تارکین وطن بالخصوص کشمیری ان پالیسیوں سے شدید نالاں ہیں پاکستان حکومت مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے اپنا واضع موقف عالمی برادری کے سامنے پیش کرئے اور ایسے لوگوں کو بیرون ممالک میں نمائندگی دی جائے جو حقیقی معنوں میں مسئلہ کشمیر کے حوالہ مکمل معلومات اور اس کے زمینی حقائق سے باخبر ہوں ۔

اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء ہمایوں زمان مرزا بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کو یہ کریڈٹ ضرور جاتا ہے کہ انہوںنے امریکہ ، برطانیہ ، مشرقی وسطیٰ اور دیگر اسلامی ممالک میں مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے عالمی برادری اور دنیا بھر کے آزاد میڈیا کو تحریک آزادی کشمیر کی نازک صورتحال اور انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کے حوالہ سے آواز بلند کرنا بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کی کشمیریوں کے ساتھ وابستگی اور عالمی سطح پر اجاگر کرنا ان کی کشمیر کاز کیلئے بڑی خدمات ہیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات