یمن میں سعودی عسکری اتحاد کے زمینی فوجی دستوں میں شامل 2 امارتی فوجی جاں بحق

ہفتہ 18 فروری 2017 14:17

یمن میں سعودی عسکری اتحاد کے زمینی فوجی دستوں میں شامل 2 امارتی فوجی ..
صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 فروری2017ء) یمن میں سعودی عسکری اتحاد کے زمینی فوجی دستوں میں شامل 2 امارتی فوجی آپریشن کے دوران جاں بحق ہو گئے۔خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق یمن میں سعودی عسکری اتحاد کے زمینی فوجی دستوں میں شامل 2 امارتی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان فوجیوں کی ہلاکت کی کوئی تفصیل بیان نہیں کی گئی۔ دیگر رپورٹوں کے مطابق ایک فوجی کی ہلاکت یمن میں ایک عسکری آپریشن کے دوران ہوئی جبکہ دوسرے فوجی کا انتقال ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہوا۔ متحدہ عرب امارات یمنی تنازعے میں سعودی عسکری اتحاد کا ایک فعال رکن ہے۔ یہ اتحاد گزشتہ دو برسوں سے ایران نواز حوثی باغیوں کے خلاف فضائی اور زمینی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ عنوان :