امریکا کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام کی بے انتہا قربانیوں کا اعتراف

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہیں ، پاکستانی عوام نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت قربانیاں دی ہیں ،امریکا پاکستان کے ساتھ ملکر دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کوششیں کررہا ہے،پاکستان میں جمہوریت کے فروغ کیلئے اقدامات کرتے رہیں گے ،امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کی صحافیو ں سے گفتگو

ہفتہ 18 فروری 2017 13:35

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 فروری2017ء) امریکا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام کی بے انتہا قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مشکل وقت میں امریکا پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کے ساتھ ملکر دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کوششیں کررہا ہے پاکستانی عوام نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت قربانیاں دی ہیں اور اس جنگ میں امریکہ پاکستان کے ساتھ پیش پیش ہے۔

مارک ٹونرنے پاکستانی افواج اور عوام کے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھرپور انداز میں دہشت گردی کا مقابلہ کیااس موقع پر انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ امریکہ پاکستان میں جمہوریت کے فروغ کیلئے اقدامات کرتا رہے گا ۔