سپریم کورٹ میں شیخ رشید کی درخواست پر وزیر اعظم کے وکیل نے جواب جمع کروا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 18 فروری 2017 13:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 فروری 2017ء) :سپریم کورٹ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی درخواست پر وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف کے وکیل نے جواب جمع کروادیا ہے ۔ وزیراعظم نے جواب میں کہا کہ شیخ رشید نے مجھ پر عائد الزامات کے کوئی شواہد پیش نہیں کیے۔ لہٰذا شیخ رشید کی درخواست کو جرمانے کے ساتھ خارج کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید نے میرے آرٹیکل 62اور63پر پورا اترنے پر کوئی جواب نہیں دیا۔

میرے خلاف آرٹیکل 62اور63کے تحت نااہل ہونے سے متعلق کسی عدالتی فورم کا فیصلہ نہیں۔ جواب میں کہا گیا کہ میرا نام پانامہ لیکس میں ہے نہ ہی میں آف شور کمپنیوں کا بینیفیشل مالک ہوں۔ وزیر اعظم کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب میں بتایا گیا کہ مریم نواز میرے زیر کفالت نہیں اور نہ ہی شیخ رشید نے میرے خلاف ٹیکس چوری کا کوئی ثبوت پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

میں نے پانامہ کیس کی تحقیقات میں رکاوٹ نہیںڈالی نہ ہی درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر سوال اٹھایا۔

جواب میں مزید کہا گیا کہ نواز شریف عوام کے منتخب نمائندے ہیں لہٰذا انہیں محض الزامات پر نا اہل نہیں کیا جا سکتا۔ سپریم کورٹ میں وزیر اعظم نواز شریف کے وکیل کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب کے ساتھ عمران خان کی آف شور کمپنی کے قیام کا ریکارڈ بھی شامل ہے۔وزیر اعظم نواز شریف نے سپریم کورٹ میں اضافی دستاویزات پر جواب جمع کروانے کے ساتھ ساتھ عمران خان کے 1983سے 2014کے ریٹرن بھی شامل کیے ۔ جواب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی درخواستوں پر جواب جمع کروایا گیا۔ جواب میںایس ای سی پی کی جہانگیر ترین کے خلاف کارروائی کے ریکارڈ سمیت عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف دائر درخواستوں کا ریکارڈ بھی منسلک کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :