نیٹو کی باہمی اقدار کا علم ہونا چاہیے، جرمن چانسلر میرکل

مغربی دفاعی اتحاد نیٹو یورپ کے ساتھ ساتھ امریکا کے لیے بھی بہت اہم ہے،پریس کانفرنس

ہفتہ 18 فروری 2017 12:55

نیٹو کی باہمی اقدار کا علم ہونا چاہیے، جرمن چانسلر میرکل
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2017ء) جرمن شہر میونخ میں آج سلامتی کے موضوع پر سربراہی اجلاس شروع ہوگیا ۔ میونخ سکیورٹی کانفرنس شروع ہونے سے قبل جرمن چانسلر میرکل نے مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کی اہمیت کو ایک مرتبہ پھر اجاگر کیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق جرمن چانسلر میرکل نے کہا کہ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو یورپ کے ساتھ ساتھ امریکا کے لیے بھی بہت اہم ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں نیٹو کی باہمی اقدار کا علم ہونا چاہیے۔ میرے خیال میں نیٹو کی وجہ سے امریکا کی طاقت میں بھی اضافہ ہوا ہے اور یہ تنظیم امریکا کے لیے بھی اہم ہیں۔‘‘ جرمن چانسلر نے مزید کہا کہ اس اتحاد کے بارے میں اٹھنے والے سوالات پر مشترکہ مفادات کے مد نظر رکھتے ہوئے بات چیت ہونی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :