مسلم لیگ ق کے عظمت خان ساتھیوں سمیت ن لئگ میں شامل

ن لیگ میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 18 فروری 2017 11:51

مسلم لیگ ق کے عظمت خان ساتھیوں سمیت ن لئگ میں شامل
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 فروری 2017ء) : مسلم لیگ ق کے رہنما عظمت خان ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے ہیں۔ ن لیگ میں شامل ہونے والے افراد میں پی ٹی آئی اور دوسرے جمارعتوں کے عہدیداران شامل ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے مشیر امیر مقام نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والے رہنماؤں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔

(جاری ہے)

امیر مقام نے کہا کہ ہم جس گراﺅنڈ میں جلسہ کریں وہاں جگہ کم پڑ جاتی ہے۔ ملک مخالف لوگ منظم سازشوں کے تحت ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین کو سی پیک اور توانائی کے ہضم نہیں ہو رہے۔ دہشتگردی پوری قوم کا مسئلہ ہے۔ میں خود بھی دہشتگردی کا ہدف رہا اور سات بارمجھے دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا ۔ امیر مقام نے پریس کانفرنس میں پاکستانی قوم اور فورسز کی لازوال قربانیوں کو بھی سراہا۔

متعلقہ عنوان :