یمن میں جاری آپریشن کے دوران دو اماراتی فوجی شہید

ہفتہ 18 فروری 2017 12:03

یمن میں جاری آپریشن کے دوران دو اماراتی فوجی شہید
صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2017ء) یمن میں جاری آپریشن کے دوران عرب اتحاد میں شریک دو اماراتی فوجی شہید ہوگئے ،متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق اماراتی مسلح افواج نے یمن میں آئینی حکومت کی سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد میں شریک دو فوجیوں کے شہید ہونے کا اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

مسلح افواج کی عام کمان کے اعلان میں بتایا گیا ہے کہ سارجنٹ نادر مبارک عیسی سلیمان اور لانس کارپرل سلیمان محمد سلیمان الظہوری نے سعودی عرب کے زیر قیادت عرب فوجی اتحاد کی جانب سے جاری فوجی آپریشن امید کی واپسی کے دوران جامِ شہادت نوش کیا۔

متعلقہ عنوان :