پاک فوج اور عوام نے بھرپور انداز میں دہشت گردی کا مقابلہ کیا،امریکہ کا اعتراف

مشکل وقت میں امریکہ پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے، ترجمان محکمہ خارجہ مارک ٹونر کا بیان

ہفتہ 18 فروری 2017 11:41

پاک فوج اور عوام نے بھرپور انداز میں دہشت گردی کا مقابلہ کیا،امریکہ ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 فروری2017ء) امریکا نے دہشت گردوں کے ہاتھوں پاکستانی عوام بے انتہا قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مشکل وقت میں امریکا پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے کہا ہے کہ امر یکہ پاکستان کے ساتھ ملکر دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کوششیں کررہا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی عوام نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت قربانیاں دی ہیں اور اس جنگ میں امریکہ پاکستان کے ساتھ پیش پیش ہے۔ مارک ٹونرنے پاکستانی افواج اور عوام کے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھرپور انداز میں دہشت گردی کا مقابلہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ امریکہ پاکستان میں جمہوریت کے فروغ کیلئے اقدامات کرتا رہے گا۔

متعلقہ عنوان :