امریکاکے رویّے پر تشویش ہے ، فرانس

ہفتہ 18 فروری 2017 11:31

امریکاکے رویّے پر تشویش ہے ، فرانس
بون ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2017ء) فرانس کے وزیر خارجہ نے مشرق وسطی میں امریکی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے اس کے رویّے کو مبہم و تشویشناک قرار دیا ہے۔ فرانس کے وزیر خارجہ جن مارک ارولٹ نے جرمن شہر بون میں امریکی وزیر خارجہ رکس ٹیلرسن سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ مشرق وسطی خاص طور سے فلسطین کے بارے میں امریکا کی پالیسیاں غیرواضح ، مبہم اور تشویش پیدا کرنے والی ہیں۔

(جاری ہے)

فرانس کے وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکاکے برخلاف فرانس کا خیال ہے کہ فلسطینی اور اسرائیلی دو حکومتوں کے قیام کا حل ہی بحران فلسطین کے خاتمے کا ممکن حل ہے۔ جن مارک ارولٹ نے ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والے ایٹمی سمجھوتے کے بارے میں ٹرمپ کے بیانات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا ایٹمی موضوع اور اس سلسلیمیں ہونے والے سمجھوتے کے بارے میں بھی امریکیوں کے ساتھ ہمارا اختلاف ہے۔

متعلقہ عنوان :