یمن میں جاری آپریشن میں 2 اماراتی فوجی شہید

ہفتہ 18 فروری 2017 11:31

یمن میں جاری آپریشن میں 2 اماراتی فوجی شہید
ابوظہبی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2017ء) متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق اماراتی مسلح افواج نے یمن میں آئینی حکومت کی سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد میں شریک دو فوجیوں کے شہید ہونے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

مسلح افواج کی عام کمان کے اعلان میں بتایا گیا ہے کہ سارجنٹ نادر مبارک اور لانس کارپرل سلیمان محمد سلیمان الظہوری نے سعودی عرب کے زیر قیادت عرب فوجی اتحاد کی جانب سے جاری فوجی آپریشن "امید کی واپسی" کے دوران جامِ شہادت نوش کیا۔

متعلقہ عنوان :