دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل در امد ناگزیر ہے،خورشید شاہ

ہفتہ 18 فروری 2017 11:25

دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل در امد ناگزیر ..
اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل در امد ناگزیر ہے،حکومت علاقائی صورت حال اور بین الاقوامی حالات کو سمجھنے سے قاصر ہے ،وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ اپنے کردار نبھانے میں ناکام ہو چکی ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومت سے مکمل تعاون کیا مگر حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل در امد میں ناکام رہی۔ حکومت نے علاقائی اور بین الاقوامی تعلقات کو اہمیت نہ دی اور وزارت خارجہ کو مضبوط وزیر کے بغیر چلا کر اپنی نااہلی کا ثبوت دیا۔ ملک بھر میں دہشت گردی کی مسلسل وارداتوں سے سخت تشویش ہے۔