سیالکوٹ‘ پابندی کے باوجودشیشہ حقہ پینے والے 6نوجوان گرفتار

جمعہ 17 فروری 2017 23:51

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) پابندی کے باوجودشیشہ حقہ پینے والے چھ نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ، 6بوتل شراب بھی برآمد کی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ شہابپورہ سے پولیس نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر غیر قانونی طور پر شیشہ حقہ پینے والے رضوان، دانش، سہرام، شہزاد، فرح اور خاور کو گرفتار کرلیا۔ چھاپہ کے دوران چھ بوتل شراب بھی برآمد کی گئی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔