ری سائیکلنگ پلانٹ میں کام کرنے والے ملازم کو 30 سال پرانے ٹی وی سے 1 لاکھ ڈالر مل گئے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 17 فروری 2017 23:49

ری سائیکلنگ پلانٹ میں کام کرنے والے ملازم کو 30 سال پرانے ٹی وی سے 1 لاکھ ..

ہم اکثر چابی، بٹوہ یا کچھ پیسے رکھ کر بھول جاتے ہیں۔یقیناً جو رقم ہم بھولتے ہیں وہ چند سو روپوں سے زیادہ نہیں ہوتی ہوگی مگر ایک شخص تو ٹی وی میں ایک لاکھ ڈالر رکھ کر بھول گیا۔
اونٹاریو کے ایک ری سائیکلنگ پلانٹ میں کام کرنے والے ایک شخص نے  ایک پرانا  ٹی وی کھولا تو ٹی وی میں ایک لاکھ ڈالر دیکھ کر حیران رہ گیا ۔
گلوبل الیکٹرک الیکٹرونک پراسیسنگ کےجنرل منیجر نے بتایا کہ یہ ٹی وی ری سائیکلنگ کے لیے ایک سال پہلے آیا تھا لیکن اس کی ڈس اسمبلنگ کا کام جنوری کےآخر میں شروع ہوا تھا۔


جنرل منیجر نے سی بی سی نیوز کو بتایا  کہ ایک خاتون ورکر سیکورٹی کیش باکس کے ساتھ بھاگتی ہوئی آئی اور  اسے دے کر چلی گئی، جس میں سے  مجھے 1 لاکھ ڈالر(75 ہزار امریکی ڈالر) ملے۔

(جاری ہے)


جنرل منیجر کا کہنا ہے کہ ہم ایک ماہ میں 10 ہزار سے 30 ہزار ٹی وی ڈس اسمبل کرتے ہیں، ان میں سے صرف ایک ٹی وی سے اتنی بڑی رقم نکلنا لاٹری نکلنے جیسا ہے۔جنرل منیجر نے بتایا کہ کیش باکس میں کاغذات بھی تھے، جن کی مدد سے پولیس نے اس  خزانے  کے اصل 68 سالہ مالک کو ڈھونڈ نکالا۔

پولیس نے تحقیقات کے بعد رقم اصل مالک کے حوالے کر دی۔
اس شخص کا کہنا ہے کہ یہ رقم اسے اپنے والدین سے ترکے میں ملی تھی، اس نے رقم کو محفوظ رکھنے کےلیے اسے ٹی وی میں رکھ دیا مگر پھر  بھول گیا اور ٹی وی ایک دوست کو دے دیا۔اس شخص کا کہنا ہے کہ یہ رقم اسی طرح وہ ترکے میں اپنے خاندان کو دے گا۔
پولیس نے اتنی بڑی رقم واپس کرنے پر ری سائیکلنگ پلانٹ پر کام کرنے والے تمام ملازمین کی ایمانداری کی  کی تعریف کی ہے۔

متعلقہ عنوان :