جیل کے پہرے داروں نے قیدی کےلیے موبائل فون لے جانے والے کبوتر کو پکڑ لیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 17 فروری 2017 23:49

جیل کے پہرے داروں نے  قیدی  کےلیے موبائل فون لے جانے والے کبوتر کو پکڑ ..

برازیل کی ایک جیل کے پہرے داروں نے ایک کبوتر کو پکڑا ہے، جو جیل میں موجود قیدی کےلیے موبائل فون لے جا رہا تھا۔
رپورٹس کے مطابق یہ کبوتر فرانکو ڈا روچا میں نیلتن سیلوا جیل سے پکڑا گیا ہے۔ کبوتر کو 10 فروری  کو اس وقت پکڑا گیا ، جب کچھ قیدی اسے پکڑنے کی کوشش کر رہے تھے۔کبوتر کی گردن میں  ایک مخصوص جیکٹ تھی، جسے بظاہر اسی موبائل  سمگلنگ کےلیے بنایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پہرے داروں نے کبوتر کی جیکٹ سے موبائل فون اور بیٹری بھی برآمد کر لی۔حکام نے اس حوالے سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
اسی طرح کا ایک واقعہ اگست 2015 میں کوسٹا ریکا میں بھی پیش آیا تھا۔ پہرے داروں نے سان رافیل ڈی الاجولا  میں واقع کوسٹا ریکا کی سب سے بڑی جیل لا ریفورما سے ایک کبوتر پکڑا تھا، جس کے ساتھ بندھی ہوئی پاؤچ میں کوکین اور میریجوانا بھری ہوئی تھی۔