پاک فوج کا جماعت الاحرار کے کیمپوں پر حملہ، متعدد دہشت گرد ہلاک، چار کیمپس ، ٹریننگ کمپائونڈ تباہ

جمعہ 17 فروری 2017 23:40

خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) پاک فوج کے جماعت الاحرار کے کیمپوں پر حملے میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور چار کیمپس تباہ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نجی ٹی وی کے مطابق پاک فوج نے خیبر اور مہمند ایجنسیوں سرحد پر کارروائی کی جس میں جماعت الاحرار کے ڈپٹی کمانڈر عادل باچا کے کیمپ سمیت چار کیمپ تباہ اور کارروائی میں متعدد دہشتگرد مارے گئے ۔ پاک فوج کی کارروائی میں دہشت گردوں کا ٹریننگ کمپائونڈ بھی تباہ ہو گیا ۔ …(م د)

متعلقہ عنوان :