پنجاب حکومت گزشتہ تین سال میں گڈگورننس اور شفافیت میں بہترین قرار

پنجاب کو شفافیت کے لحاظ سے 79.4فیصد سکور ملا،خیبرپختونخوا حکومت دوسرے،بلوچستان تیسرے اور سندھ چوتھے نمبر پر رہا، پلڈاٹ سروے رپورٹ

جمعہ 17 فروری 2017 23:40

پنجاب حکومت گزشتہ تین سال میں گڈگورننس اور شفافیت میں بہترین قرار
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) پلڈاٹ کی سروے رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت گزشتہ تین سال میں گڈگورننس اور شفافیت کے لحاظ سے بہترین قرار، خیبرپختونخوا حکومت دوسرے،بلوچستان تیسرے اور سندھ چوتھے نمبر پر رہا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پلڈاٹ نے 25 ترضیاتی عشاریوں کے ساتھ صوبائی حکومت کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ۔رپورٹ میں پنجاب حکومت گزشتہ تین سال میں گڈگورننس اور شفافیت کے لحاظ سے بہترین قرارپائی ۔کارکردگی کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت کا دوسرا ،بلوچستان اور تیسرے اور سندھ چوتھے نمبر پر ہے ۔ صوبہ پنجاب قانون کی حکمرانی ،معیشت اور سروسز ڈلیوری کے لحاظ سے بہترین صوبہ ہے ۔ پنجاب کو شفافیت کے لحاظ سے 79.4فیصد سکور ملا۔