پاک فوج کی افغان سرحد پرجماعت الاحرار کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کیخلاف کارروائی

ڈپٹی کمانڈرعدیل باچاکے کیمپ سمیت متعددکیمپس تباہ کردیئے،دہشت گردوں کوجانی نقصان اٹھاناپڑا،ذرائع

جمعہ 17 فروری 2017 23:20

پاک فوج کی افغان سرحد پرجماعت الاحرار کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کیخلاف ..
خیبرایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) پاک فوج نے پاک افغان سرحد پرجماعت الاحرار کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈپٹی کمانڈرعدیل باچاکے کیمپ سمیت متعددکیمپس تباہ کردیئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاک فوج نے پاک افغان سرحد پرمہمنداورخیبرایجنسی کے دوسری جانب سرحدپار جماعت الاحرار کے دہشت گردوں کے کیمپس کونشانہ بنایا۔ذرائع کے مطابق کارروائی میں ڈپٹی کمانڈرجماعت الاحرار عدیل باچا کاکیمپ ایک ٹریننگ کمپائونڈ اور دہشت گردوں کے چاردیگرکیمپ تباہ کردیئے گئے۔ کارروائی میں دہشت گردوں کے جانی نقصان کی بھی اطلاعات ملی ہیں۔

متعلقہ عنوان :