سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کیجانب سے حضرت لعل شہباز قلندر ؒکے مزار کے افسوسناک واقعہ پر شدید رنج و الم کا اظہار

جمعہ 17 فروری 2017 22:40

سکھر۔ 17فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس نے سہون میں حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار کے احاطے میں خودکش حملے کے نتیجے میں 88 سے زائد افراد کے جاں بحق اور200سے زائد کے زخمی ہونے کے افسوسناک واقعہ پر شدید رنج و الم کا اظہار کیاہے ، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ایس ڈی اے کے رہنمائوں چیئرمین حاجی محمد جاوید میمن مولانا عبیداللہ بھٹو، غلام مصطفی پھلپوٹو ، دوا خان، ڈاکٹر انیس الرحمن، ڈاکٹر سعید اعوان، پرویز چنہ، رضوان قادری، شاہ محمد انڈھڑ، شریف ڈاڈا، شکیل قریشی،عبدالجبار، اصلاح الدین، سیدماجد شاہ، آغا محمد اکرم، ظہیر بھٹی، منیر میمن، حبیب ناصر، صداقت خان،و دیگر نے ایک مذمتی اجلاس میں کہا کہ خودکش دھماکے کے نتیجے میں بے گناہ معصوم زائرین، بچوں، مرد، خواتین کی شہادت افسوسناک ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،پے در پے دہشتگردی کے واقعات پرپو ری قوم افسردہ اور غمگین ہے۔

(جاری ہے)

درگاہ حضرت لعل شہباز قلندر کو نشانہ بنا کر خون بہانے والے دہشتگرد عناصر انسان کہلانے کے بھی لائق نہیں، حکومت دہشتگرد عناصروں کا قلع قمع کرنے کیلئے ٹھوس اور موثر اقدامات اٹھاتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ دکھ کی اس گھڑی میں ملک کی پوری قوم لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اس موقع پر انہوں نے دھماکے کے نتیجے میں بے گناہ شہریوں کے جاںبحق ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور مغفرت کی دعا کرتے ہوئے دھماکے کے زخمیوں کی جلد صحت یاب کیلئے بھی دعاکی گئی۔