شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع سکھر، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سکھر ڈویژن کیجانب سے سانحہ حضرت قلندر لعل شہبازؒ درگاہ پر دھماکے کیخلاف پر امن احتجاجی ریلی

جمعہ 17 فروری 2017 22:40

سکھر۔ 17فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع سکھر، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سکھر ڈویژن کی جانب سے سانحہ حضرت قلندر لعل شہباز کی درگاہ پر دھماکے کے خلاف جامع حسینی مسجد ملٹری روڈ سے سٹی پوائنٹ تک پر امن احتجاجی ریلی نکالی گئی۔جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ریلی کے شرکاء دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کررہے تھے۔

مظاہرے کی قیادت شیعہ علماء کونسل ضلع سکھر کے سیکریٹری جنرل علامہ ریاض حسین روحانی، مولانا طالب حیدر قمی، برادر کاشف حسین مہر سمیت دیگر نے کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان میں پانچ دنوں میں 8دل دہلادینے والے واقعات رونما ہوئے جن میں سینکڑوں بے گناہ جانوں کا ضیاع ہوا، مرد، خواتین، بچے، جوان ، بوڑھے ان واقعات میں شہید ہوئے گزشتہ روز حضرت لعل شہباز قلندر کی درگاہ پر ہونے والے دھماکے میں 86افراد کے شہید ہونے اور250 سے زائد زخمی ہوئے جوکہ افسوسناک ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ سندھ دھرتی اولیاء کرام کی دھرتی ہے ، لعل شہباز قلندر نے سندھ کی دھرتی پر محبت کا درس عام کیا ہے، جن دہشتگردوں نے اس عظیم درگاہ میں دھماکہ کیا ہے انہوں نے واضح کردیا ہے کہ ان کا تعلق نہ تو اسلام سے ہے اور نہ ہی انسانیت سے ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے دہشتگرد اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف سخت کارروائی اور انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جانے کا مطالبہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :