ڈپٹی کمشنر گھوٹکی سید اعجاز علی شاہ کی زیر صدارت پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

جمعہ 17 فروری 2017 22:40

سکھر۔ 17فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) ڈپٹی کمشنر گھوٹکی سید اعجاز علی شاہ نے اپنے دفتر میں پولیو مہم کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سلیم اللہ اوڈو سمیت ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر، اسسٹنٹ کمشنرز، میڈیکل افسران، محکمہ تعلیم و میونسپل کے عملداروں اور پولیس افسروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر گھوٹکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو وائرس کو ختم کرنے کیلئے روٹین امونائیزیشن کو یقینی بنانا انتہائی ضروری ہے کیوںکہ روٹین امونائیزیشن کا نظام کمزور ہوگا تو پھر بچوں پر پولیو وائرس حملہ کر سکتا ہے اس حوالے سے حکومت سندھ نے ایک جدید سافٹ ویئر تیار کروایا ہے تاکہ روٹین امونائیزیشن کی نگرانی کرکے درست اعداد شمار حاصل کیے جائیں کیوںکہ اکثر شکایت رہی ہے کہ روٹین امونائیزیشن کے حوالے سے غلط اعداد و شمار پیش کیے جاتے ہیں اس لیے اب سافٹ ویئر کی مدد سے روٹین امونائیزیشن کو یقینی بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ضلع کے پسماندہ علاقوں سمیت ضلع میں داخل ہونے والے خانہ بدوش لوگوں کے بچوں پر خصوصی توجہ دی جائے اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت سے مکمل تعاون کر رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیو مہم کے دوران بہتر کاکردگی دکھانے والیو ورکرز سمیت میڈیکل افسران کو ہر ماہ انعامات دیے جائیں گے تاکہ ان کی حوصلا افزائی ہو سکے جبکہ غفلت برتنے والوں کو سزا بھی ملے گی تاکہ وہ اپنی کاکردگی کو بہتر بناسکیں۔

قبل ازیں پولیو مہم کے ڈسٹرکٹ فوکل پرسن ڈاکٹر الطاف سومرو نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 27 فروری سے شروع ہونے والی پولیو مہم 2 مارچ تک جاری رہے گی اس دوران ضلع کے 3 لاکھ 65 ہزار 801 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ بعد میں ڈپٹی کمشنر نے گذشتہ پولیو مہم میں بہتر کاکردگی دکھانے والے پولیو ورکرز میں انعامات تقسیم کیے

متعلقہ عنوان :