شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں سیہون شریف میں خود کش بم دھماکہ میں شہادتوں پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

جمعہ 17 فروری 2017 22:40

سکھر۔ 17فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں سہون شریف میں حضرت سخی لعل شہباز قلندر کے مزار پر دوران دھمال ہونے والے خود کش بم دھماکے اور اس کے نتیجے میں ہونے والی شہادتوں پر جمعہ کے روزایک تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا جس میں اساتذہ، افسران، ملازمین اور طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر شہدا ء کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ سہون شریف دھماکے میں متعدد زائرین لقمہ اجل بن گئے۔ ریفرنس کے شرکاء نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مزارات، مساجد، اِمام بارگاہوں و دیگر جگہوں کی حفاظتی صورتحال بہتر کی جائے تاکہ کسی بھی سانحے سے بچا جا سکے۔ آخر میں تمام شرکاء نے ملک کی حفاظت، امن اور محبت کیلئے دعا کی۔

(جاری ہے)

شرکاء نے ملک میں جاری دہشت گردی کی لہر کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان کو یکجہتی،امن اور برداشت کی سخت ضرورت ہے۔

تعزیتی ریفرنس میں پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف خشک، پروفیسر ڈاکٹر ممتاز حسین مہر، پروفیسر ڈاکٹر بدرالدین میمن، پروفیسر ڈاکٹر سید اسدرضا عابدی، پروفیسر ڈاکٹر مینہوں خان لغاری، پروفیسر ڈاکٹر اختیار علی گھمرو، پروفیسر ڈاکٹر تاج محمد لاشاری، سید مہدی شاہ راشدی، غلام حسین پھلپوٹو، حاجی فیض محمد پھلپوٹو، محمد اسلم گھمرو، قلندر بخش ، اساتذہ ، ملازمین اور طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :