ملک میں دہشتگردی کے واقعات کیخلاف پاک سرزمین پارٹی کا ملتان میں احتجاجی مظاہرہ

دہشت گرد ی کی حالیہ کاروائیوں کے پیچھے بیرونی قوتوں کو بے نقاب کرنا ہوگا،معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد انسان نہیں درندے ہیں‘مرکزی وائس چیئرمین افتخاراکبررندھاوا ،کرامت شیخ کا مظاہرین سے خطاب

جمعہ 17 فروری 2017 22:40

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) پاک سرزمین پارٹی نے سانحہ درگاہ شہبازقلندرؒ اور ملک میں دہشت گردی کے واقعات کیخلاف چوک بہاولپور بائے پاس ملتان پراحتجاجی مظاہرہ کیا ،احتجاجی مظاہرے کی قیادت پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی وائس چئیرمین افتخاراکبررندھاوا،زونل آرگنائزرجنوبی پنجاب کرامت علی شیخ نے کی جبکہ اس موقع پرڈسٹرکٹ انچارج بلاول اعوان،جوائنٹ آرگنائزرڈاکٹرافتخارچانڈیو ،ملک محمد نعیم ودیگر بھی موجود تھے،احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ سہون شریف میں خوفناک بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں،چند مٹھی بھردہشت گرداس طرح کی بزدلانہ کاروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے ،دہشت گرد ی کی حالیہ کاروائیوں کے پیچھے بیرونی قوتوں کو بے نقاب کرنا ہوگا،معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد انسان نہیں درندے ہیں،پوری قوم دہشت گردوں کیخلاف جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے ، اور وطن عزیزکیلئے دی گئی ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ دہشت گردی پاکستان کیخلاف بہت بڑی گہری سازش ہے ،ہم سب کو ملکرپاکستان کی دھرتی کو محفوظ بنانے کے ساتھ ناقابل تسخیر قلعہ بنانا ہے ۔