پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے ،ہم نے ایٹم بم پکانے کے لئے نہیں رکھا، اپنی حفاظت کے لئے اسے چلانا بھی جانتے ہیں ملکی سالمیت اور تحفظ کے لئے ہر قدم اٹھائیں گے، دہشت گردی کے خلاف جنگ آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے

وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیرعلی کی میڈ یا سے گفتگو

جمعہ 17 فروری 2017 22:40

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے اور ہم نے ایٹم بم پکانے کے لئے نہیں رکھا ، اپنی حفاظت کے لئے اسے چلانا بھی جانتے ہیں ملکی سالمیت اور تحفظ کے لئے ہر قدم اٹھائیں گے دہشت گردی کے خلاف جنگ آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے چپے چپے سے دہشت گردوں کو ڈھونڈ کر ماریں گے۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو یہاں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوںنے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی کی طرف رواں دواں ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے افغانستان سمیت دشمن ممالک پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا ناسور فورسز اور معصوم بچوں کی جانوں سے کھیل رہا ہے چند دنوں میں دہشت گردی کے واقعات میں قیمتی جانوں کا ضیاع افسوس ناک ہے لیکن ہم پرعزم ہیں دہشت گردوں کا ان کی قبروں تک تعاقب کریں گے اور شہید ہونے والے ایک ایک فرد کے خون کا حساب لیں گے انہوں نے کہا کہ چند ماہ تک ملک کے چپے چپے سے چھپے دہشت گرد پکڑ کر ماریں گے انہوں نے کہا کہ افغانستان سے دہشت گردی کرنے والوں کو حساب دینا ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :