افغانستان دہشت گردوں کی جنت بن چکا ہے ،پوری دنیا سے دہشت گردوہاں کھچے چلے آرہے ہیں ، دہشتگردی کی حالیہ لہر کو جلد کنٹرول کر لیں گے ، داعش کے خلاف روس، چین اور امریکہ کو بھی تشویش ہے ،سیاسی وعسکری قیادت نے دشمنوں کو واضح پیغام دیا گیا کہ ہم ایک ہیں ، پاکستان ہمیشہ سے افغانستان میں امن کا خواہاں ہے، تاریخ سے پتہ چلتاہے جب بھی افغانستان میں بدامنی ہوئی تو اس کاپاکستان کو بہت نقصان ہوا
سیکرٹری خارجہ اعزازاحمد چوہدری کا ٹی وی انٹرویو
جمعہ 17 فروری 2017 22:40
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت کی مخلصانہ کوشش ہے کہ افغانستان میں امن آئے ، ہم نے افغان سے کہا کہ مسائل کا سیاسی حل نکالیں اور معاملات کو بات چیت سے طے کریں ، افغانستان دہشت گردوں کی جنت بن چکا ہے اور پوری دنیا سے دہشت گردوہاں کچھے چلے آرہے ہیں کیونکہ وہاں ایسی جگہیں ہیں جن پر افغان گورنمنٹ کا کوئی کنٹرول نہیں ہے ۔
اعزاز چوہدری نے کہا کہ افغان صدر نے خود کہا کہ افغانستان کے 60فیصد علاقہ پر ان کی سیکیورٹی فورسز کا کنٹرول ہے باقی علاقہ پر نہیں ہے ، ہمارے مطلوبہ لوگ اسی 40فیصد علاقہ میں جس میں افغان فورسز کا کنٹرول نہیں ہے ، ہم نے ان کو کہا بھی اس علاقے میں داعش جڑ پکڑ رہی ہے جو یقیناً پاکستان کیلئے خطرے کا باعث ہے۔سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم کا عزم ہے کہ پاکستان کی سرزمین افغانستا ن کے خلاف استعمال نہیں کرنے دی جائے گی مگر ہمارے خلوص کااسی طرح جواب نہیں آیا، ہم نے بارڈر منیجمنٹ کی بھی کوشش کی مگر افغانستان نے ہمارا ساتھ نہیں دیا ، داعش کے خلاف روس، چین اور امریکہ کو بھی تشویش ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے سول وعسکری قیادت میں جتنی ہم آہنگی ہے اتنی میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ، پاکستان کے ادارے متحد ہیں کہ ہر صورت پاکستان کی حفاظت کرنی ہے ، نیشنل ایکشن پلان پر بھی عمل درآمد کیا جا رہا ہے ۔ اعزاز چوہدری نے کہا کہ ہماری اطلاعات کے مطابق بھارت بھی افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف کاروائی کیلئے استعمال کرتا ہے اس پر ہم اقوام متحدہ میں ڈوزیئر بھی جمع کروا چکے ہیں ۔ سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ کچھ روز پہلے جنرل نکلسن کے دورہ پاکستان کے موقع پر آرمی چیف نے ان کو افغان بارڈر کا فضائی دورہ کروا کے دکھایا کہ پاکستان نے محدود وسائل کے باجود بارڈ منیجمنٹ کیلئے کتنے اقدامات کئے ہیں ، ہم بار بار کہتے رہیں گے کہ افغانستان کو بھی اپنا کردارادا کرنا ہوگا ، افغان حکام کو سوائے پاکستان پر الزام لگانے کے اور کوئی کام نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ ایک دوسرے کیلئے اہم ہیں اور ان کے تعلقات میں اتار چڑھائو آتے رہتے ہیں ، دونوں ملکوں کے تعلقات کثیر الجہتی ہیں ، امریکی صدر ٹرمپ اور وزیراعظم کے درمیان گفتگو کافی حوصلہ افزا تھی اب بھی دونوں ملک مل کر دہشت گردی کے خلاف کام کر سکتے ہیں ۔ اعزاز چوہدری نے کہا کہ ہماری حکومت کی ترجیحات اقتصادی ہیں اور اس شعبے میں بھی امریکہ کے ساتھ کام کیا جاسکتا ہے ۔ (م ن)مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.