لاہورمیں پنجاب رینجرز کے سیکٹر کمانڈرز کی کانفرنس، بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی جمعہ 17 فروری 2017 21:34

لاہورمیں پنجاب رینجرز کے سیکٹر کمانڈرز کی کانفرنس، بھارتی فوج کی جانب ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 فروری2017ء) پنجاب رینجرز نے بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں پنجاب رینجرز کے سیکٹر کمانڈرز کی اہم کانفرنس ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

کانفرنس کی صدارت ڈی جی رینجرز میجرجنرل اظہر نوید حیات نے کی۔ ڈی جی رینجرز نے سیکٹر کمانڈرز کو ہدایت کی ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا جائے۔ جبکہ رینجرز کو صوبے بھر میں ملکی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلیے مزید چوکس رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔