روس نے پے درپے دہشت گرد حملوں کے بعد پاکستان کو دہشت گردوں کیخلاف کاروائی کیلئے مدد فراہم کرنے کی پیش کش کر دی

muhammad ali محمد علی جمعہ 17 فروری 2017 21:12

روس نے پے درپے دہشت گرد حملوں کے بعد پاکستان کو دہشت گردوں کیخلاف کاروائی ..
ماسکو (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 فروری2017ء) روس نے پے درپے دہشت گرد حملوں کے بعد پاکستان کو دہشت گردوں کیخلاف کاروائی کیلئے مدد فراہم کرنے کی پیش کش کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق روسی صدر ولادی میر پوٹن کی جانب سے پاکستان کے صوبہ سندح کے شہر سیہون شریف میں لال شہباز قلندر درگاہ پر ہونے والے خود کش حملے کے بعد اہم بیان جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

روسی صدر نے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیراعظم پاکستان اور صدر کے نام جاری کیے گئے پیغام میں روسی صدر کا کہنا ہے کہ پاکستان کیساتھ انسداد دہشتگردی میں تعاون کو مزید بڑھانے کو تیار ہیں۔ امید ہے اس بربریت کے پیچھے جو لوگ ہیں انہیں سزا ملے گی۔ کوئی بھی اس بربریت کا جواز پیش نہیں کر سکتا۔ روسی صدر نے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :