آرمی چیف کا افغانستان میں امریکی فوج کے سربراہ جنرل جون نکولسن کو ٹیلی فون

امریکی کمانڈر دہشتگردوں کو فراہم کیے جانے والے تعاون اور مالی معاونت کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں: آرمی چیف کا مطالبہ

muhammad ali محمد علی جمعہ 17 فروری 2017 21:03

آرمی چیف کا افغانستان میں امریکی فوج کے سربراہ جنرل جون نکولسن کو ٹیلی ..
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 فروری2017ء) آرمی چیف نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکی فوج افغانستان میں موجود دہشتگردوں کو فراہم کیے جانے والے تعاون اور مالی معاونت کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کرے۔ پاک فوج کے شعبہ اطلاعات کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے افغانستان میں امریکی فوج کے سربراہ جنرل  جنرل جون نکولسن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

اس دوران آرمی چیف نے پاکستان میں جاری دہشت گرد کارروائیوں پر اظہار تشویش کیا۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے لیے افغانستان کی سرزمین کا استعمال روکا جائے۔ حملوں کی ذمےداری قبول کرنے والی تنظیموں کی قیادت افغانستان میں موجود  ہے۔ دہشتگردوں کیخلاف کارروائی نہ کرنا سرحد پار ہماری تحمل کی پالیسی کا امتحان ہے۔ ہمارے تحمل کا امتحان نہ لیا جائے۔ امریکی فوج افغانستان میں موجود دہشتگردوں کو فراہم کیے جانے والے تعاون اور مالی معاونت کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کرے۔ آرمی چیف نے امریک جنرل کو افغان حکام کو دی گئی دہشت گردوں کی فہرست سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :