وفاقی دارالحکومت میں ایک ہی روز دو کاریں ، موٹر سائیکل چوری ،نوسرباز گاڑی چیک کرنے کے بہانے لے کر فرار ہو گیا

جمعہ 17 فروری 2017 23:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) وفاقی دارالحکومت میں ایک ہی روز میں دو کاریں اور موٹر سائیکل چوری ہوگئے، نوسرباز گاڑی چیک کرنے کے بہانے لے کر فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سیکرٹیریٹ کی حدود میں میریٹ ہوٹل کے سامنے ملزم لقمان بلوچ نے مدعی مقدمہ راجہ نصیر سے گاڑی چیک کروانے کا بہانہ کرکے ڈرائیو لی مگر واپس ہی نہ آیا، مدعی کی درخواست پر پولیس تھانہ سیکرٹیریٹ نے مقدمہ درج کر لیا،محمد عارف نے پولیس تھانہ آئی نائن کو بتایا ہے کہ نامعلوم چور اتوار بازار کے پارکنگ ایریا سے اس کی سوزوکی پک اپ گاڑی نمبر ris-2254ماڈل 2008چرا کر لے گئے ہیں،تھانہ سبزی منڈی کی حدود سے نامعلوم چور ابرار حسین سے اس کا ہنڈا موٹر سائیکل نمبر anq-125جس کا ماڈل 2017 چھین کر فرار ہو گئے، پولیس نے تمام مقدمات کا اندراج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

(حسن رضا)

متعلقہ عنوان :