ملک بھر میں جاری دہشت گردی کی نئی لہر، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نئی پیشنگوئیاں

وفاقی پولیس پا کستا ن رینجر ز اور انٹیلی جنس اداروں کا تھانہ بہارہ کہو کے مختلف علا قوں میں مشترکہ سرچ آپریشن سے زائد گھروں کی تلاشی لیتے ہوئی10افغا نیو ں سمیت42مشتبہ افراد کو حر است میں لے کر تحقیقا ت شروع کر دیں

جمعہ 17 فروری 2017 23:57

ملک بھر میں جاری دہشت گردی کی نئی لہر، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) ملک بھر میں جاری دہشت گردی کی نئی لہر اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ایسے واقعات کی پیشن گوئیوں کے باعث وفاقی پولیس پا کستا ن رینجر ز اور انٹیلی جنس اداروں کا تھانہ بہارہ کہو کے مختلف علا قوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران350سے زائد گھروں کی تلاشی لیتے ہوئی10افغا نیو ں سمیت42مشتبہ افراد کو حر است میں لے کر تحقیقا ت شروع کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق حالیہ دہشت گردی کی لہر کے باعث کسی بھی ممکنہ خطرے کے پیش نظر اسلام آباد کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے اور شہر کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے کے لئے گزشتہ روز اسلام آ باد پو لیس، پا کستا ن رینجر ز ، حسا س اداروں کے افسران و جو انو ں نے تھا نہ بھارہ کہو کے علا قوں ڈہو ک نئی آ بادی ، احمد ٹا ئون اٹھا ل،کلمہ چوک ، ڈہو ک جیلا نی ، نین سُکھ ، ڈہو ک موہر ی اور گردو نواح کے علا قہ میں سر چ آ پر یشن کیا۔

(جاری ہے)

اس سر چ آ پر یشن میں ڈی ایس پی سیکر ٹر یٹ سرکل عار ف شاہ ، ایس ایچ او تھا نہ بھارہ کہو محبو ب احمد، سٹی زون ، ریسکیو 15، اے آر یو ، لیڈ یز نے حصہ لیا۔دوران سر چنگ10افغا نیو ں سمیت42مشتبہ افراد کو حر است میں لیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ معہ ایمو نیشن چارایس ایم جی گنیں ، 2رپیٹر، ایک عدد 12بور سنگل بیر ل ، دو عدد 12بور ڈبل بیرل ، دو8ایم ایم ، 3پسٹلز 9ایم ایم ، ایک خنجر قبضہ پولیس میں لے لیے جس کے متعلق تحقیقا ت جا ری ہیں۔

ایس ایس آپریشنز ساجد کیانی نے کہا ہے کہ دار الحکومت کی سیکیورٹی کوہائی الرٹ رکھا جاے، پٹرولنگ اور گشت کو مزیدبڑھاتے ہوئے چیکنگ کو سخت کیا جائے تاکہ شر پسند عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جا سکے ، تما م پولیس افسران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں مشکوک اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھی جائے تا کہ کو ئی شر پسند عناصر اپنے مذ مو م مقا صد میں کا میا ب نہ ہو سکے۔ انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ر ی کرتے ہو ئے کہا کہ روزانہ کی بنیا د پر سر چ آ پر یشن کو جا ر ی ر کھا جا ئے تاکہ شہر یوں کو جرائم پیشہ عناصر سے چھٹکارا مل سکے اور شہر کا ماحول پرامن اور ساز گار رہے۔

متعلقہ عنوان :