سینئر ڈسٹرکٹ سپیشلسٹس گائنا کالوجی ( بی ایس۔19) کی پوسٹوں پر ترقیوں کے نتیجے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے سینئر ڈسٹرکٹ سپیشلسٹس کی فوری طور پر مختلف ہسپتالوں میں تعیناتیاںکر دیں

جمعہ 17 فروری 2017 23:57

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) سینئر ڈسٹرکٹ سپیشلسٹس گائنا کالوجی ( بی ایس۔19) کی پوسٹوں پر ترقیوں کے نتیجے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے سینئر ڈسٹرکٹ سپیشلسٹس کی فوری طور پر مختلف ہسپتالوں میں تعیناتیاں کی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر نرگس دانش کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ایبٹ آباد میں سینئر ڈسٹرکٹ سپیشلسٹ گائنی( بی ایس۔

19) اور ڈاکٹر شہزادی نایاب بلال کو میٹرنٹی ہسپتال پشاور میں چیف ڈسٹرکٹ سپیشلسٹ ( بی ایس۔20) کی پوسٹوں پر تعینات کیا گیا ہے اسی طرح ڈاکٹر صابرینہ سراج ڈی ایچ کیو نوشہرہ میں ، اے ایچ کیو ہسپتال بٹ خیلہ کی ڈاکٹر شگفتہ مراد کی ایس جی ٹی ہسپتال سوات میں ، پولیس سروسز ہسپتال پشاور کی ڈاکٹر نگہت شاہین کی نصیر اللہ بابر میموریل ہسپتال پشاور میں ، ڈاکٹر سعیدہ بی بی کو میٹرنٹی ہسپتال پشاور میں اور ڈاکٹر صوفیہ اقبال کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کرک میں بحیثیت سینئر ڈسٹرکٹ سپیشلسٹ گائنی( بی ایس۔

(جاری ہے)

19) تعینات کیا گیا ہے۔وہ خیبر پختونخوا سول سرونٹس /ایپائنٹمنٹ، پروموشن اینڈ ٹرانسفر رول۔15کے تحت ایک برس کی مدت تک آزمائشی طور پر کام کریں گے جس میں ایک برس توسیع بھی دی جا سکتی ہے۔ان امور کا اعلان محکمہ صحت حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :