اگرپشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق صوابی کو گیس کی فراہمی شروع نہ ہوئی تو سپریم کورٹ میں توہین عدالت کیس رٹ دائر کرینگے،سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر کا اعلان

جمعہ 17 فروری 2017 23:57

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے اعلان کیا ہے کہ اگرپشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق ضلع صوابی کو گیس کی فراہمی شروع نہیں کی تو احتجاج کا یہ سلسلہ پورے ضلع صوابی میں جاری رکھنے سمیت سپریم کورٹ آف پاکستان میں توہین عدالت کیس رٹ دائر کرینگے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعہ کی شام اپنے حجرہ واقع موضع مرغز ضلع صوابی میں ''صوابی کو گیس دو''احتجاجی تحریک کے آغاز پر ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ سابقہ ادوارمیں صوابی کی تعمیر و ترقی اور عوام کے فلاح و بہبود کے لئے کوئی بڑا منصوبہ شروع نہیں کیاجاسکا جب ہم اقتدار میں آئے تو پہلی فرصت میں بجلی کے مد میں تیرہ فیڈر قائم کر نے کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں بجلی کے پولز اور تار اپنی ہی فنڈز سے فراہم کئے ۔ صوابی کو تر بیلہ ڈیم سے براہ راست بجلی کی سپلائی ہمارے ہی مرہون منت ہے انہوں نے اعلان کیا کہ عوام گذشتہ 60سالوں اور ہمارے پانچ سال کے تر قیاتی منصوبوں کا موازنہ کریں اس میں سب سے زیادہ کام ہمارے نظر آئینگے ۔