بشام،کار موڑ کھاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری، پولیس اہلکاروں سمیت 4افراد شدید زخمی

جمعہ 17 فروری 2017 23:57

بشام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) شانگلہ لیلونئی سے چکیسر جانیوالی موٹر کار موڑ کھاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری، پولیس اہلکاروں سمیت 4افراد شدید زخمی ہوگئے، پولیس تھانہ کروڑہ کے مطابق گزشتہ روز شانگلہ کے علاقہ کروڑہ چکیسر چوک کے قریب موٹر کار موڑ کھاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں چارافراد شدید زخمی ہوگئے، پولیس اور مقامی لوگوں نے زخمیوں کو کھائی سے نکال کر قریبی ہسپتال آر ایچ سی کروڑہ منتقل کیا گیا جہاں سے تین شدید زخمیوں سیدو ٹیچنگ ہسپتال مینگورہ سوات منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق واقعہ تیز رفتاری کے باعث موڑ کھاٹتے ہوئے پیش آیا جبکہ تمام افراد چکیسر میں فاتحہ خوانی کیلئے جارہے تھے۔ زخمیوں میں بہار علی سکنہ لیلونئی، اسرار الحق سکنہ باسی الپوری،آفتاب حسین سکنہ باسی، سعید اللہ سکنہ لیلونئی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :