پاک فوج عوام کی محافظ ، خطرات کا مقابلہ کریں گے، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ

جمعہ 17 فروری 2017 23:54

پاک فوج عوام کی محافظ ، خطرات کا مقابلہ کریں گے، آرمی چیف قمر جاوید ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دشمن کو ان کے عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، پاک فوج عوام کی محافظ ہے، خطرات کا مقابلہ کریں گے، جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے کہا ہے کہ پاک فوج عوام کی محافظ ہے عوام مطمئن رہیں، ہم دشمن کو مذموم عزائم میں ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور تمام خطرات سے نمٹتے ہوئے ملک کی حفاظت کریں گے، قوم پاک فوج کے ساتھ ہے بھرپور اعتماد کے ساتھ ثابت قدم رہے۔ ( وقار)

متعلقہ عنوان :