سیالکوٹ‘ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل نوجوان جاں بحق

جمعہ 17 فروری 2017 23:54

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل نوجوان جاں بحق تفصیل کے مطابق موضع بھیلو مہار کے رہائشی محمد عارف کا چچا زاد بھائی غلام غوث موٹر سائیکل پر سوار جا رہا تھا کہ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی جسے نامعلوم ڈرائیور غفلت لاپرواہی سے چلا رہا تھا نے ٹکر مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا تھانہ موترہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :